7 کروڑ سے بنی جامعہ زکریا کی سڑکیں معمولی بارش نہ سہار سکیں

7 کروڑ سے بنی جامعہ زکریا کی سڑکیں معمولی بارش نہ سہار سکیں

  

ملتان(سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی میں انتظامیہ نے 7کروڑ کی خطیر رقم سے سڑکیں تعمیر کی تھیں ، مگر دوروز ہونے والی ہلکی پھلکی بارش بھی بھاری پڑی اور جگہ جگہ سے بہہ گئی ، زرعی(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

کالج روڑ پر دومقام پر بڑے بڑے پیچ لگائے گئے اسی طرح شعبہ فوڈ سائنس اور لائکالج چوک پر بھی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ‘ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بارے میں پراجیکٹ ڈائریکٹر چودھری اسلم نے ایک مراسلہ ایک ماہ قبل وائس چانسلر کو تحریر کیا تھا کہ ان سٹرکوں کی تعمیر میں استعما ل ہونے والا میڑیل ناقص ہے‘ اس لئے فوری طورپر ایک کمیٹی بناکر اس کی جانچ کرائی جائے مگر انتظامیہ نے اس مراسلے پر کوئی ایکشن نہ لیا اور بارش نے ناقص میٹریل کا پول کھول دیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -