جنوبی پنجاب میں بارشوں کے بعد دھند نے زور پکڑ لیا

جنوبی پنجاب میں بارشوں کے بعد دھند نے زور پکڑ لیا

  

ملتان(خبر نگار) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ تھمتے ہی دھند نے زور پکڑ لیا جمعہ کے روز ملتان سمیت جنوبی پنجاب(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

میں شدید دھند کے باعث معمولات زندگی اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ملتان میں ھد نگاہ صفر ہو کر رہ گئی اور صبح 8 بجے دیکھنے کی صلاحیت انتہائی کم ہوگئی دھند کی وجہ سے سردی بھی بڑھ گئی اور کم سے کم درجہ حرارت 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا مقامی محکمہ موسمیات کیمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی موسم ابر آلود رہنے اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -