غیر قانونی شادی ہالوں اور گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری ، 39گرفتار

غیر قانونی شادی ہالوں اور گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری ، 39گرفتار

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے687مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر20دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 20,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ،39 افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر39افراد کو گرفتار کروایا گیا۔23 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔دریں اثناء لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے ٹاؤن شپ میں کارروائی کر کے 6 شادی ہال اور ایک مارکی سر بمہر کر دی ۔سربمہر کئے جانے والے شادی ہالوں میں نیسپاک سوسائٹی میں واقع شیش محل میرج ہال‘نولکھا میرج ہال‘لاہور کیسل ‘ہیون سٹار ‘پرائم مارکی اور گلِ دامن ہاؤسنگ سکیم کالج پر واقع میرج ہٹ شامل ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -