این ٹی ڈی سی نے کراچی کو بغیر معاہدہ 650 میگا واٹ بجلی فراہمی روکنے کیلئے نیپرا سے رجوع کر لیا

این ٹی ڈی سی نے کراچی کو بغیر معاہدہ 650 میگا واٹ بجلی فراہمی روکنے کیلئے ...

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی ( این ٹی ڈی سی)(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

نے کراچی کو بغیر کسی معاہدے کے 650 میگا واٹ بجلی کی فراہمی روکنے کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) سے رجوع کرلیا ہے۔ این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق کراچی الیکٹرک کو بجلی کی فراہمی کا معاہدہ دوسال قبل ختم ہوچکا ہے جبکہ معاہدہ کی تجدید کے بغیر ہی بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی الیکٹرک نے اربوں روپے کے واجبات اور بقایاجات بھی ادا نہیں کئے ہیں۔میپکو سمیت مختلف کمپنیوں کے کوٹہ سے بجلی کراچی کو فراہم کی جارہی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -