آئی ایم ایف کو تحریری یقین دہانی کے باوجود وفاقی حکومت کا ایک اور ٹیکس ایمنسٹی سکیم شروع کرنیکا فیصلہ

آئی ایم ایف کو تحریری یقین دہانی کے باوجود وفاقی حکومت کا ایک اور ٹیکس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کو کسی قسم کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم جاری نہ کرنے کی تحریری یقین دہانی کے (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
باوجود وفاقی حکومت نے ایک اور ٹیکس ایمنسٹی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس مرتبہ آف شور کمپنیز مالکان کے لئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم جاری کرنے کی تیاریاں ہورہی ہیں جس کے تحت پانچ فیصد ٹیکس کی ادائیگی پر اربوں کھربوں روپے کا کالا دھن سفید ہوسکے گا۔ایف بی آر نے مجوزہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا ابتدائی خاکہ تیار کرلیا ہے۔ٹیکس ایمنسٹی سکیم صرف ایک دفعہ 6ماہ کے عرصہ کے لئے دینے کی تجویز ہے‘یہ ٹیکس منتقل کردہ رقم کی مجموعی مالیت پر لگانے کی تجویز ہے‘ذرائع کے مطابق موجودہ دور حکومت میں یہ چوتھی ٹیکس ایمنسٹی سکیم ہوگی‘ واضح رہے کہ سابقہ ایمنسٹی سکیموں کے تحت حکومت مطلوبہ نتائج نہ حاصل کرسکی ہے۔
ایمنسٹی سکیم