گلشن مارکیٹ میں واقع میونسپل کارپوریشن آفس میں چھاپہ،34 ملازمین غیرحاضر پائے گئے،وضاحت طلب
ملتان(خبرنگار)میئر ملتان چوہدری نوید الحق کی ہدایت پر میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر عارف بٹ اور سپرنٹنڈ جنرل برانچ عزیز احمد کے جمعہ کے روز گلشن مارکیٹ میں واقع میونسپل(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
کارپوریشن آفس میں ملازمین کی حاضری چیک کی تو سروسز برانچ،ریگولیشن برانچ،مجسٹریٹ برانچ،فنانس برانچ،شعبہ آڈٹ اور شعبہ پیدائش و اموات کے34ملازمین غیرحاضر پائے گئے بتایا گیا ہے کہ ٹیم نے11بجے تک بھی دفتر پہنچنے والے ملازمین کو غیرحاضر شمار نہیں کیا معلوم ہوا ہے کہ34غیرحاضر ملازمین کو نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔