چیئرمین ضلع کونسل اور میئر ملتان ہم عمر،ڈپٹی میئر’’بابے‘‘نکلے

چیئرمین ضلع کونسل اور میئر ملتان ہم عمر،ڈپٹی میئر’’بابے‘‘نکلے

  

ملتان(خبرنگار)چیئرمین ضلع کونسل اور میئر ملتان ہم عمر نکلے دونوں کی عمر 39سال ہے جبکہ ضلع ملتان کے بلدیاتی نمائندوں میں سب سے زیادہ عمر ڈپٹی میئر سعید احمد انصاری کی60سال اور سب سے کم عمر کے وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی شجاع آباد سید حسن اشتیاق بخاری کی34سال ہے ضلع ملتان (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

کے ضلع کونسل،میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمین،وائس چیئرمین جبکہ میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئرز کا پروفائل حکومت پنجاب کو بھجوادیا گیا ہے میئر ملتان چوہدری نوید الحق کی عمر39سال،تعلیم ایف اے،پیشہ کاروبار ہے دپٹی میئر منور احسان قریشی کی عمر38سال تعلیم ایل ایل بی پیشہ وکالت ہے،ڈپٹی میئر سعید احمد انصاری کی عمر60سال تعلیم ایف اے پیشہ کاروبار ہے۔چیئرمین ضلع کونلس دیوان سید محمد عباس بخاری کی عمر39سال تعلیم بی کام آنرز پیشہ زمین دار ہے۔وائس چیئرمین سید واجد علی شاہ کی عمر56سال تعلیم بی اے پیشہ زمینداری ہے،وائس چیئرمین رانا شہزاد احمد نون کی عمر49سال تعلیم ایف اے پیشہ کاروبار ہے۔وائس چیئرمین ذوالفقار ڈوگر کی عمر48سال تعلیم میٹرک پیشہ کاروبار ہے۔وائس چیئرمین سرفراز کھور کی عمر43 سال تعلیم میٹرک پیشہ زمیندار ہے میونسپل کمیٹی شجاع آباد کے چیئرمین رفیق احمد کی عمر51سال کی عمر34سال تعلیم ایم بی اے پیشہ زمین دار ہے میونسپل کمیٹی جلالپور پیروالہ کے چیئرمین خواجہ سلیم ستار کی عمر37سال تعلیم ایل ایل بی،پیشہ کاروبار ہے وائس چیئرمین عبدالغفور کی عمر51سال تعلیم میٹرک اور پیشہ کاروبار ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -