جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،سمیر سید
لاہور) نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی زیر صدارت جعلی کھادوں اور جعلی زرعی ادویات کی روک تھام کے حوالے سے ایک اجلاس نا در ہال میں ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت وارث ٹھاکر نے اب تک کئے جانے والے کریک ڈاؤن کے حوالے سے ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کو تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے بتایا کہ شہربھر میں اب تک ملاوٹ شدہ زرعی ادویات پر 25 اور جعلی کھادوں پر 20 ایف آئی آر ز درج کروائی گئی ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں جعلی زرعی ادویات اور جعلی کھادوں کو فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس ہرپندرہ دن کے بعد اپنی کارکردگی کی رپورٹ ڈی سی آفس میں جمع کروائے گی۔