میئر لاہور کا دورہ جناح ٹرمینل سہولیات کا جائزہ لیا

میئر لاہور کا دورہ جناح ٹرمینل سہولیات کا جائزہ لیا

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے جناح ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ کا دورہ کیا۔مےئر لاہور نے ٹرمینل پر عوام کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ نے جناح ٹرمینل اور دیگر امور پر مےئر لاہور کر نل (ر) مبشر جاوید کو تفصیلی بریفنگ دی۔مےئر لاہور نے ٹرمینل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔ مےئر لاہور نے ٹرمینل میں صفائی ستھرائی کے نا قص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا اورٹرمینل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کو فوری بہتر کیا جائے۔انہوں نے ٹرمینل میں واقع کینٹین کو بھی چیک کیا اور اشیائے خوردونوش کی زائد قیمتوں پر فروخت کا بھی نوٹس لیا ۔ انہوں نے کہا کہ بازار کے ریٹ کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔مےئر لاہور نے کہا کہ میں جلد جناح ٹرمینل کا دورہ کروں گا اور انتظامات کی بہتری کا دوبارہ جائزہ لوں گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -