جماعت اسلامی کی کشمیر کے حوالے سے اے پی سی یکم فروری کو ہو گی

جماعت اسلامی کی کشمیر کے حوالے سے اے پی سی یکم فروری کو ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر) قائمقام امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے کہاہے کہ جماعت اسلامی لاہور یکم فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے آل پارٹیزکانفرنس کا انعقاد ہمدرد سنٹر لاہور میں کرے گی جس میں ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ عوام پانچ فروری کو کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے کشمیر مارچ میں شرکت کریں اور کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو مضبوط کریں ،ان شاء اللہ بہت جلد مظلوم کشمیری غاصب بھارت سے آزاد فضا میں سانس لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اؤل دن سے کشمیری بھائیوں کی آواز دنیا کے ہر فورم پر بلند کر رہی ہے بدقسمتی سے ہر دور کے حکمرانوں نے کشمیری عوام کے ساتھ اخلاص نہیں د کھلایا جس کے وہ حق دار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے سلسلہ میں جرات مندانہ پالیسیاں اختیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے گذشتہ کئی مہینوں سے کشمیری مسلمانوں پر بدترین مظالم کا جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے اس میں سینکڑوں کی تعداد میں معصوم کشمیری شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہو چکے ہیں بھارتی فوج ہسپتالوں میں گھس کر نہتے کشمیریوں کو شہید کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ افسوناک امریہ ہے کہ بین الاقوامی دنیا نے خاموشی اختیاری کر رکھی ہے اور بھارت کی ریاستی دہشتگردی پران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔ضیاء الدین انصاری نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ اب کشمیریوں کے اصل وکیل ہونے کا کردار ادا کرے ۔