علماء اکیڈمی ریفریشر کورس علمی و فکری وسعت کا باعث بنے گا،طاہر رضا

علماء اکیڈمی ریفریشر کورس علمی و فکری وسعت کا باعث بنے گا،طاہر رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی) علماء اکیڈمی ریفریشر کورس علما و خطباء میں علمی وفکری وسعت کا باعث بنے گا ۔ بین المذاہب مکالمہ اور بین المسالک ہم آہنگی کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جانا وقت کی ضرورت ہے تاکہ رواداری ، انسان دوستی اور علوم ومعارف میں جدید عصری رحجانات کی ترویج ممکن ہوسکے۔
ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے 41ویں علماء وخطباء ریفریشر کورس کے پروگرام کو حتمی شکل دیتے ہوئے ، کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محراب ومنبر کو جدید عصری چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے علمی سطح پر مستعد ہونا پڑے گا۔ اجلاس میں صوبائی خطباء اوقاف مولانا قاری محمد عارف سیالوی ،مولانا مفتی محمد اسحاق ساقی الازہری اسسٹنٹ ڈائریکٹر تبلیغ وتربیت اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایوان صوفیاء سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔