ٹبہ سلطان پور کو تحصیل کا درجہ دلانے کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں،سعید منیس

ٹبہ سلطان پور کو تحصیل کا درجہ دلانے کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت ...

  

میلسی(نمائندہ پاکستان)مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سعید احمد خان منیس نے کہا ہے کہ ٹبہ سلطانپور کو تحصیل کا درجہ دلانے کی خبروں

(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

میں کوئی صداقت نہیں حالانکہ یہ عمل کو مشکل نہیں تا ہم مخالفین کو بتادینا چاہتے ہیں کہ آنے والا الیکشن بھی انشاء اللہ این اے 170 سے ہی لڑوں گا خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماؤں سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ 2013 کے مقابلے میں ہمارے ووٹ بنک میں اب مزید اضافہ ہو چکا ہے تاہم جو دوست ناراض ہیں انہیں منائیں گے اور ایک نئے جذبے سے الیکشن لڑیں گے۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ توصیف احمد خان یوسفزئی ،چیئرمین یونین کونسلرز محمد اجمل خان سگو، میاں نعیم احمد ارائیں، میاں ندیم احمد ارائیں، وائس چیئرمین بلدیہ مہر عبد الخالق ،راؤ محمد اسحاق، شیخ راشد رحمان، شیخ محمد سلیم، حافظ غلام اللہ محمدی سمیت دیگر موجود تھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -