آج چین میں نئے قمری سال کا آغاز ، قسمت کی دیوی کو خوش آمدید کہنے کیلئے شہری اپنے گھروں کے دروازے کھلے رکھیں گے

آج چین میں نئے قمری سال کا آغاز ، قسمت کی دیوی کو خوش آمدید کہنے کیلئے شہری ...

  

میلسی (نمائندہ پاکستان) آج 28جنوری بروز ہفتہ کوچین میں نیاقمری سال شروع ہوگاچین کے شہری ہرسال کوکسی جانوریا(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

پرندے کے نام سے منسوب کرتے ہیں اس نئے قمری سال کومرغاسے منسوب کیاچینی بھی توہمات پرست ہیں آج وہ گھرکے دروازے کھلے رکھیں گے چونکہ ان کاعقیدہ ہے کہ نئے قمری سال کے پہلے روز قسمت کی دیوی ان کے دروازے پرآئے اوردروازہ بنددیکھ کرواپس نہ چلی جائیں آج وہ الٹے رخ اپنے گھروں میں جھاڑودیں گے تاکہ گھرمیں موجودبرکات باہرنہ چلی جائیں چینی شہری نئے سال کابھرپوراستقبال کرتے ہیں اوراس روز طرح طرح کے پکوان پکائے جاتے ہیں دعوت میں رشتہ داروں اوردوستوں کومدعوکرکے خوشی کااظہارکیا جاتا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -