دارالامان سے آنیوالی خاتون کا عدالت میں ہنگامہ ‘ پیش ہونے سے انکار
ملتان(نمائندہ خصوصی)دارلامان ملتان میں خواتین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں عدالت آنے والی بوڑھی خاتون نے ضلع کچہری میں ہنگامہ کھڑاکردیانیزخاتون چیخ وپکار کرتے ہوئے دارلامان ملتان انتظامیہ اوربھائیوں پرالزامات عائدکئے اورکسی کی بات سننے سے انکار(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
کردیا۔عدالت نے خاتون کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کاحکم دیاہے۔تفصیل کے مطابق دارلامان ملتان میں کافی عرصہ سے رہائش پذیر بستی ملو ک ملتان کی خاتون گلباز بی بی نے گزشتہ سے پیوستہ روز دارلامان ملتان میں ہنگامہ کرتے ہوئے جلتی ہوئی لکڑیاں اٹھالیں اورشورشرابہ کرنے کے ساتھ دیگر خواتین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اورہراساں کیاجس پر سپرنٹنڈنٹ دارلامان ملتان شہوارفاطمہ نے اس کے خلاف تھانہ گلگشت میں مقدمہ درج کرایاجہاں سے خاتون کو حراست میں لے کرگزشتہ روزعدالت پیش کرنے کے لئے ضلع کچہری لایاگیاتو خاتون نے ہنگامہ کھڑاکردیااورعدالت پیش ہونے سیانکارکردیا جبکہ شورکی وجہ سے وکلاء4 ،شہری اوردیگر افرادموقع پر اکٹھے ہوگئے اورخاتون کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن خاتون نے کسی کی بات سننے سے انکارکرتے ہوئے کہاکہ دارلامان ملتان میں جسم فروشی کا دھندہ کرایاجاتاہے اوروہاں کی خواتین کوئی بھی سہولت لینیکے لئے انتظامیہ پیسے لیتی ہے جبکہ اس کو تشددکا نشانہ بھی بنایاگیااوران معاملات پر آواز اٹھانے پر اس کے خلاف غلط مقدمہ درج کرادیاگیاہے نیز اس کے بھائیوں نے اس کی جائیداد ہتھیالی ہے بعدازاں پولیس زبردستی خاتون کوگاڑی میں ڈال کردوبارہ واپس لے گئی اوررش ختم ہونے کے بعددوبارہ لاکر عدالت پیش کیاگیا جہاں عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیاہے۔
خاتون ہنگامہ