جاوید ہاشمی کیخلا ف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کرنیکی درخواست میں پولیس کے دوبارہ مہلت طلب کرنے پر سماعت 30 جنوری تک ملتوی

جاوید ہاشمی کیخلا ف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کرنیکی درخواست میں پولیس کے ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

کے خلاف بغاوت پر اکسانے اورخوف پھیلانے کامقدمہ درج کرنے کی درخواست میں پولیس کی جانب سے دوبارہ مہلت طلب کرنے پر سماعت30جنوری تک ملتوی کرنے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں شہبازعلی گرمانی ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی تھی کہ 2 جنوری کو اخبارمیں جاوید ہاشمی کی جانب سے عدلیہ کے خلاف بیان شائع ہواجس سے درخواست گذار اور چیمبر میں موجود افرادخوف کا شکارہوگئے کیونکہ اس بیان سے پوری قوم کو عدلیہ کے خلاف اکسانے کی کوشش کی گئی ہے اورخوف ودہشت کی فضا پھیلائی ہے جس پر پولیس تھانہ چہلیک کو مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے اس ضمن میں گزشتہ روز سماعت پرپولیس کی جانب سے جواب دینے کے لئے مزیدمہلت طلب کی گئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -