سپیکر کے جانبدارانہ رویے نے اسمبلی کا ماحول خراب کیا

سپیکر کے جانبدارانہ رویے نے اسمبلی کا ماحول خراب کیا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر ایاز صادق این اے122کی طرح قومی اسمبلی کے سپیکر کیلئے بھی خود کو اہل ثابت نہیں کر سکے ان کے جانبدارانہ رویے کے باعث ہی قومی اسمبلی کا ماحول خراب ہو ا جو ا ب گونگلوؤں سے مٹی جھاڑنے کیلئے استعفے کی پیشکش کر رہے ہیں عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ من پسند فیصلہ نہ ملنے پر عدالتوں پر حملے کرنے والوں نے قومی اسمبلی کو بھی اکھاڑہ بنا کر رکھ دیا ہے حکمرانوں کو پاناما کیس میں پکڑ دھکڑ نظر آنا شروع ہو گئی ہے اسی لیے وزراء کی فوج ظفر موج نے شاہ سے وفاداری دکھانے کیلئے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی پر دست درازی کی انہوں نے کہا کہ نواز لیگ خاطر جمع رکھے تحریک انصاف کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی اور عمران خان کی قیادت میں انشاء اللہ ملک کو کرپٹ نظام سے چھٹکارہ دلا کر رہیں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -