بلدیاتی نمائندوں کو طاقت اور اختیار دیئے جائیں : کرنل (ر)طاہر کا کردار
لاہور( فورم رپورٹ: دیبا مرزا علی رضا) چیئرمین یونین کونسل 207کرنل (ر) طاہر کار دار ‘وائس چئیرمین سید کلیم الرحمن عرف گوگی شاہ‘ جنرل کونسلرزامتیاز احمد صابری ‘ندیم یونس ‘سردار شاکر حسین خان،بشری تاج لیڈی کونسلراوراحمد بلال خالد یوتھ کونسلرنے کہا ہے کہ ہماری یونین کونسل ماڈل ٹاؤن سوسائٹی پر مشتمل ہے سوسائٹی میں واقع کواٹرزمیں کچھ مسائل کا سامنا ہے ابھی تک یونین کونسل میں پرانا سسٹم ہی چل رہا ہے اگر یہ کہا جائے کہ یونین کونسل کے پاس فنڈز اور پاور سابق دور حکومت میں تھے تو یہ غلط نہ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت کی طرف سے یونین کونسل کے بارے میں کیا گیا نوٹیفکیشن صحیح طرح سے نہیں پہنچ سکا جس کے مطابق ابھی تک ہاؤس کا بھی کوئی اجلاس نہیں ہو سکا۔انہوں نے کہاسسٹم کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے وہ ٹھیک ہو گا تو عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہماری یونین کونسل کے لئے فلٹریشن پلانٹ چاہئے ہم خواتین کوسلائی مشینیں دیں گے تاکہ وہ گھر بیٹھے ہنر مند بھی بن سکیں اور اپنے بچوں کے لئے روز گار بھی کماسکیں ۔انہوں نے کہا کہ فنڈز ملتے ہی ماڈل ٹاؤن کے کواٹرز کی گلیاں بنائنگے کیونکہ ہمارے الیکشن میں ان کا بڑا رول ہوتا ہے ہم ان کو بھی بنیادی ضروریات دینا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ یونین کونسل کے نظام کو بہتر کیا جائے منتخب نمائندوں کو طاقت اور اختیارات دیے جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوکل باڈیز سسٹم کو مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ یہ واحد نظام ہے جو نچلی سطح تک عوام کو براہ راست ریلیف فراہم کرتا ہے