ارکان اسمبلی دست و گریباں ہو کر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں،میاں کامران

ارکان اسمبلی دست و گریباں ہو کر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں،میاں کامران

  

لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ( ق )لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے قومی اسمبلی میں فساد اور لڑائی جھگڑے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے نورا کشتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اراکین اسمبلی دست گریبان ہوکر قوم کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں ۔دونوں اراکین کا ایک دوسرے کو تھپڑ مارنا، اور نعرے بازی پارلیمانی امور کی خلاف ورزی ہے ۔ اراکین اسمبلی کو پارلیمانی اداب سکھانے کیلئے ریفریش کورس لازمی قرا ر دیا جائے تاکہ اراکین اسمبلی تہذیب کے دائرے میں رہیں اور عوام نے انہیں جو مینڈیٹ دیا ہے۔

وہ اس کے مطابق عوام کی خدمت کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں مسلم لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ قومی اسمبلی او ر صوبائی اسمبلیوں کا ایک دن کا اجلاس قوم کو کروڑوں روپے میں پڑتا ہے اور اراکین اسمبلی کی تنخواہوں ،ٹی اے ڈی اے و دیگر مدوں میں روزانہ کروڑوں روپے خرچ ہورہے ہیں لیکن اراکین اسمبلی کروڑوں روپے خرچ کرکے اسمبلی میں صرف لڑائی او ر جھگڑا کرینگے تو قوم اجلاسوں میں خرچ ہونے والے کروڑوں روپے کا حساب تو ضرور مانگے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -