مسلم لیگ(ن) نے سیاست میں بدتمیزی متعارفکرائی،فرخ جاوید مون

مسلم لیگ(ن) نے سیاست میں بدتمیزی متعارفکرائی،فرخ جاوید مون

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں آمرانہ رویے نے ثابت کردیا ہے کہ بدتمیزی (ن) لیگ کی پہچان اوران کی جماعت کا اصل منشور ہے۔فرخ جاوید مون نے کہا کہ عدالت کے منی ٹریل مانگنے پرحکومتی وزرا ء اپنا ذہنی توازن کھوبیٹھے ہیں۔

کیونکہ ان کے لیڈروں کے سارے جھوٹوں کا پول اب کھل چکا ہے اوروہ پاناما کیس میں اپنی شکست دیکھ کرذہنی اذیت سے دوچارہے اورلڑنا شروع کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے سیاست میں بدتمیزی اور بدتہذیبی کا کلچر فروغ دیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -