وزیر اعظم کے دوغلی پالیسوں سے انکار کے بیانات غیر حقیقت پسندانہ ہیں،عابد صدیقی
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ شریف خاندا ن کو ملک سے کوئی ہمدرد نہیں مل رہا تو انہوں نے قطریوں کو اپنا خیر خواہ بنا کر سپریم کورٹ میں پیش کرنا شروع کر دیا ہے۔ شریف خاندان کے سارے مفادات بیرون ملک ہیں ۔ پاکستان میں صرف حکومت کرنا چاہتے ہیں جو ملک و قوم سے دھوکہ دہی ہے۔ مسلم لیگ ن کی پالیسیاں سب کے سامنے ہیں وزیر اعظم کے دوغلی پالیسوں سے انکار کے بیانات غیر حقیقت پسندانہ ہیں ۔