فاطمہ جناح میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینا بڑی کامیابی ہے،لبنیٰ فیصل

فاطمہ جناح میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینا بڑی کامیابی ہے،لبنیٰ فیصل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سینڈی کیٹ کی ممبر لبنیٰ فیصل نے کہا ہے کہ فاطمہ جناح میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینا حکومت کی بڑی کامیابی ہے ۔انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل یونیورسٹی کو جاری کیے گئے بجٹ کو استعمال کیا جائے۔طالبات کی تعداد کو مد نظر رکھرتے ہوئے لیکچر تھیٹر میں توسیع کی جائے اور ساؤ نڈ سسٹم مزید بہتر کیا جائے ۔

آڈیٹو ریم کی تزئین و آرائش نئے سرے سے کی جائے۔انہوں نے مزید کہا ہاسٹل میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ غیر ملکی طالبات عالمی سطح پر یونیورسٹی کا اچھا امیج پیش کر سکیں ۔لیباٹریزی کو اپ گریڈ کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میٹنگ میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔لبنیٰ فیصل کا مزید کہنا تھا فاطمہ جناح میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینا حکومت کی بڑی کامیابی ہے ۔وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق ہیلتھ سیکٹر تیزی سے فعال کیا جارہا ہے ۔یونیورسٹی میں طلبہ کو انٹر نیشنل یونیورسٹی جیسی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اس حوالے ماہوار میٹنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔طالبات کو اعلیٰ معیاری سہولیات فراہم کرنا یونیورسٹی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔