عمران خان کے پی کے سے لاتعلق ،الزام تراشی تک محدود ہیں،راجہ شوکت

عمران خان کے پی کے سے لاتعلق ،الزام تراشی تک محدود ہیں،راجہ شوکت

  

لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ( ن )کے رکن پنجاب اسمبلی ر اجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختون خواہ میں بد حالی کو فروغ دے رہے ہیں ۔ جس صوبے کے عوام نے انہیں ووٹ دئیے وہ اسی صوبے سے لاتعلق ہوگئے ہیں ،عمران خان صرفالزام تراشی تک محدود ہوگئے ہیں ، انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے دور میں عوام کی معاشی خوشحالی کے لئے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ 46 ارب ڈالر کا تاریخی اقتصادی پیکیج چین کی قیادت کا پاکستان کے وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار اور پاکستان کے عوام سے والہانہ محبت کا ثبوت ہے ۔

انہوں نے کہاچین کا یہ عظیم احسان پاکستان کے عوام کبھی فراموش نہیں کر سکتے ہم پوچھتے ہیں کیاعمران خان کویہ ترقی کیوں نظر نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایسا کیوں نہ ہو سکا ان کے ادوار میں مفاہمتی یادداشتوں پر تو دستخط ہوتے رہے لیکن عملی طور پر کچھ نہ ہوا۔ چین کے صدر اپریل 2015ء میں پاکستان آئے ۔ منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط ہوئے اور اسی سال ستمبر میں منصوبوں پر کام کا آغاز ہو گیا۔ اربوں ڈالر کے ان منصوبوں پر جس تیز رفتاری سے کام شروع ہے ملک کی تاریخ میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -