حکومت نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی،شعیب صدیقی

حکومت نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی،شعیب صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ نورا لیگ کی ناکام حکومت نے غریب آدمی سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے، 4سال مکمل ہونے کے بعد بھی لاہور جیسے شہر میں بجلی و گیس تک میسر نہیں شہری سراپا احتجاج ہیں جبکہ حکمران ڈھٹائی کے ساتھ سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں شعیب صدیقی نے این اے122کی مختلف یونین کونسلوں کے دورے کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجربہ کار ٹیم رکھنے والوں کا دعویٰ کرنے والوں نے پاکستان کو مزید 20سال پیچھے دھکیل دیا ہے اور اپنی تجوریاں بھرنے کے علاوہ نواز لیگ نے ایک دھیلے کا کام نہیں کیا شعیب صدیقی نے کہا کہ این اے122اور پی پی147میں 2003سے لے کر 2007تک عبدالعلیم خان کے دورہ وزارت کے کاموں کو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں جنہیں موجودہ حکومت نے سیاسی مخالفت کی بنیاد پر نان فنکشنل رکھا ہے جس پر عوام نے اضطراب پایا جاتا ہے ۔ پی ٹی آئی کے مقامی کارکن افضال خان ،راجہ ثاقب ،مبین کمبوہ،تقی شاہ اور حافظ ذیشان بھی اس موقع پر موجود تھے پارٹی کارکنوں نے ایم پی اے شعیب صدیقی کا جگہ جگہ استقبال کیا اور عمران خان اور عبدالعلیم خان کے حق میں نعرے بازی کی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -