نوجوان کی پراسرار ہلاکت، کٹی ٹانگ برآمد، خاوند کے تشدد سے خاتون جاں بحق

نوجوان کی پراسرار ہلاکت، کٹی ٹانگ برآمد، خاوند کے تشدد سے خاتون جاں بحق

  

کوٹ ادو، میاں چنوں، جتوئی (نمائندگان) قتل یا خودکشی ‘ 15 سالہ نوجوان کی موت معمہ بن گئی کھیتوں سے کٹی ہوئی انسان ٹانگ برآمد‘ ٹرک تصادم میں 8 افراد زخمی‘ 2 کی حالت شدید نازک ساس دیور اور خاوند کے تشدد نے خاتون کی جان لے لی کوٹ ادو سے نامہ نگار کیمطابق کو ٹ ادو کے نوا حی علا قہ پل دیوا ن کے رہا ئشی 15سا لہ شا ن کی نعش درخت کے ساتھ لٹکی ہو ئی پا ئی گئی جس نے اہل علا قہ میں خو ف و ہرا س پھیل گیا علا قہ کے لو گو ں کا کہنا ہے کہ شا ن کی دادا کے ساتھ معمو لی تلخ کلا می ہو ئی جس پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر خو دکشی کر لی جبکہ کچھ لو گو ں کا کہنا ہے کہ اسے قتل کیا گیا ہے میاں چنوں سے نمائندہ پاکستان کیمطابق محلہ محسن ٹاون مہرآباد روڈمیاں چنوں کے قریب کھیتو ں سے کٹی ہو ئی انسانی ٹانگ ملنے پر پولیس نے کٹی ہوئی ٹانگ جو گھٹنے سے لیکر پاوٗں سمیت موجود تھی تحویل میں لے کرکا روائی شروع کردی۔ میاں چنوں سے نمائندہ پاکستان کیمطابق اقصٰی رانی دختر محمد امین کی شادی تقر یباً 9ماہ قبل محلہ شمس پورہ میاں چنوں میں اللہ رکھا ولد لیاقت علی سے ہوئی ،شادی کے بعد مبینہ طور پر خاتون کا خاوند ، دیور اور ساس اکثر مارپیٹ کرتے رہتے تھے ،اہل محلہ کے مطابق گزشتہ روز بھی خاتون اقصٰی رانی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس پر خاتون نے دم توڑ دیا ،خاتون کا والد اور دیگر رشتہ دار متوفیہ کو فیصل آباد میں سپر دخاک کر نا چاہتے تھے لیکن متوفیہ کے سسرال والوں نے میت کو فیصل آباد نہ لے جانے دیا اور زبر دستی میاں چنوں میں ہی سپر دخاک کر دیا ،متوفیہ اقصٰی رانی کے والد محمد امین نے ملزمان کے خلاف کا روائی کیلئے تھانہ سٹی میں درخواست دے دی ہے۔ جتوئی سے نامہ نگار کیمطابق تھانہ شہر سلطان کی حدود میں نواحی علاقہ حمزے والی کی بستی ہٹیاں کے مقام پر ہائی وے روڈ پر 2 ٹرکوں کے مابین تصادم ، حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ۔ ٹرکوں کے ٹکراتے ہی پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار بھی ٹرکوں میں جا لگے جس سے 8 افراد زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو ٹیم 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو رورل ہسپتال شہرسلطان منتقل کیا ۔ 2 افراد پولیس کانسٹیبل تحسین اور ڈرائیور شاہد کو حالت تشویشناک ہونے پر طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -