ن لیگ سرمایہ دارانہ نظام کے آسیبوں کی آماجگاہ ہے،ذوالفقار پپن

ن لیگ سرمایہ دارانہ نظام کے آسیبوں کی آماجگاہ ہے،ذوالفقار پپن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ پنجاب یوتھ ونگ کے صدر چوہدری ذوالفقار پپن نے کہا ہے کہ ن لیگ سرمایہ دارانہ نظام کے آسیبوں کی آماجگاہ ہے جو ہر چار پانچ سال بعد عوام کے کندھوں پر سوار ہو کر جمہوری ایوانوں میں داخل ہو کر اختیارات اور وسائل کی بندر بانٹ کرتے ہیں۔

کہ وطن عزیز کی سلامتی اور 20 کروڑ عوام کے دماغ مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں ۔

خادم اعلیٰ پنجاب گذشتہ 9 سالوں میں ہسپتالوں میں جعلی ادویات کی بھر مار اور غر یب مریضوں کے ساتھ ڈاکٹروں اور نرسوں کا بے رحمانہ سلوک کا خاتمہ کرنے میں بے بس ہو چکے ہیں ، اس امر کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزکارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،چوہدری ذوالفقار پپن نے کہا کہ صوبائی المیہ ہے کہ پنجاب کے وسائل اور اختیارات کی بھاگ ڈور جن ہاتھوں میں ہے وہ گذشتہ 9 سالوں سے زبانی جمع خرچ کرنے کے علاوہ پنجاب کے نو ساڑھے نو کروڑ افراد کو صرف طفل تسلیوں پر بہلا رہے ہیں ، کرپشن ، معاشی ناانصافیاں ، کام چوری اور فضول خرچیاں جو شریف برادرا ن اپنے 35 سالہ دور اقتدار میں کرتے چلے آرہے ہیں اس سے قومی اثاثے 20 کروڑ انسانوں کی عز ت و نفس اور پاکستان کا بال بال بین الاقوامی قرضوں میں جکڑا ہوا ہے ، انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی سا لمیت چوربازاری ، لوٹ مار ، زخیرہ اندوزی ، ناجائز منافع خوری ، بددیانتی اور بد نظمی کی وجہ سے عالمی سطح پر سوالیہ نشان بنکر رہ گئی ہے ،انہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ 35 سال سے اقتدار میں آنے والے میاں برادران کی ترجیحات میں عوامی خدمت کی بجائے سڑکیں ،پل ، میٹروبسیں اور ٹرینیں ہیں انسانیت کی بے بسی حکمرانوں کو نظر کیوں نہیں آرہی ہیں انہیں کون سمجھائے گا کہ معاشرہ صحت مند ہو گا تو سڑکیں ، پل اور بسیں ٹرینیں کارآمد ہونگی ۔