کارپوریشن کا شعبہ ریگولیشن مکمل فعال نہ ہوسکا، شہری تجاوزات سے تنگ

کارپوریشن کا شعبہ ریگولیشن مکمل فعال نہ ہوسکا، شہری تجاوزات سے تنگ

  

ملتان(خبرنگار)میونسپل کارپوریشن کے شعبہ ریگولیشن کے مکمل طور پر فعال نہ ہونے سے شہر بھر میں تجاوزات کی بھرمار سے ٹریفک کے مسائل شدت اختیار کرگئے ہیں جبکہ تجاوزات میں اضافے پر ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس بھی خاموش تماشائی بن کر رہ گئی سابق بلدیاتی نظام کے خاتمے سے قبل ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے مثالی اقدامات شرو ع کردئیے تھے اور موجودہ ڈپٹی کمشنر نادر چٹھہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں محکمہ سول ڈیفنس کے ذریعے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے تجاوزات مافیا کے حوصلے پست کردئیے تھے جبکہ ٹاؤن آفیسران اور اہلکاروں کی اجارہ داری بھی ختم کردی تھی مگر اب میونسپل کارپوریشن کے قیام کے بعد شعبہ ریگولیشن کو مکمل طور پر فعال نہیں کیا جاسکا ہے جس وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں،بازاروں،چوراہوں پر تجاوزات کی بھرمار سے ٹریفک کے مسائل شدت اختیار کرگئے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -