حق کا معیار مال و دولت یاکامیابی نہیں،صراط مستقیم ہے،ریاض نجفی

حق کا معیار مال و دولت یاکامیابی نہیں،صراط مستقیم ہے،ریاض نجفی

  

لاہور(خبر نگار خصوصی) وفا ق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر اور حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ حق کا معیار مال ودولت، اچھائی یا کامیابی نہیں بلکہ صراط مستقیم ہے، جس پر اگر انسان چل رہا ہو تو اسے احساس ہوتا ہے کہ دنیا کی ساری چیزیں عارضی ہیں جوچھن بھی سکتی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے انبیاء کو مال ودولت نہیں بلکہ حق ،انصاف اور اخلاص عطا فرمایا۔چند انبیاء کو حکومت ملی تو انہوں نے اسے حق کے تقاضوں کے مطابق استعمال کیا۔

۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ ظالموں کو مہلت دیتا ہے جو کہ ان کے لئے نقصان دہ ہوتی ہے،اللہ جب چاہے انہیں سزا دے کر نمونہء عبرت بنائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -