بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ ،عوام سخت مشکلات سے دوچار ہیں

بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ ،عوام سخت مشکلات سے دوچار ہیں

  

لاہور(خبر نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ بجلی وگیس کی غیر اعلانیہ گھنٹوں کے دورانیے پر محیط لوڈشیڈنگ سے عوام سخت مشکلات سے دو چار ہیں۔موسم سرما کے باوجود بجلی کی12گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور گیس کی عدم دستیابی حکمرانوں کی بدترین کارکردگی کامظہر ہے۔شدید سردی کے موسم میں گیس کی بندش سے لوگ اذیت میں مبتلاء ہیں ان کے گھروں کے چولہے تک ٹھنڈپڑ چکے ہیں۔اسی طرح بجلی کی کئی کئی گھنٹوں لوڈشیڈنگ سے پانی بھی نایاب ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایک طرف حکمران 2018میں لوڈشیڈنگ کو ماضی کاحصہ بنانے کادعوہ کررہے ہیں تو دوسری طرف توانائی بحران کے ستائے عوام بجلی بلوں کی صورت میں ہونے والی لوٹ مار سے تنگ آکر لاہور سمیت صوبے بھر میں سراپا احتجاج ہیں۔میٹروٹرین کے تعمیراتی کاموں کی آڑ میں لاہور شہر میں گھنٹوں بجلی و گیس کی بندش معمول بن چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کو ساڑھے تین سال کا عرصہ گزرچکا ہے مگرحکومت کی طرف سے عوامی مسائل حل کرنے اور انہیں ریلیف دینے کی بجائے ان کی مشکلات میں مسلسل اضافہ کیاجارہاہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -