سفاری زوپلے لینڈ فیز 2، تفریحی سہولیات پر خصوصی فوکس کی ہدایت

سفاری زوپلے لینڈ فیز 2، تفریحی سہولیات پر خصوصی فوکس کی ہدایت

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان نے سفاری زو کے فوڈ کورٹ کے کنٹریکٹر کو ٹری ہاؤسز اور فوڈ کورٹ کے اندر فرنیچر تبدیل کرنے اور اسے جنگل کی طرز پر تیار کروانے اور پلے لینڈ کے کنٹریکٹرکو فیز IIمیں بچوں کو فراہم کی جانیوالی تفریحی سہولیات پر فوکس کرنے کی ہدایت کی ہے ۔۔ انہوں نے کہا کہ لائن وٹائیگر سفاری میں بیٹری پر چلنے والی کوسٹر فراہم کی جائے۔اس امر کا فیصلہ ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات وپارکس پنجاب خالد عیاض خان کی زیر صدرات منعقدہ اجلاس میں کیاگیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈلائف محمد نعیم بھٹی، ڈپٹی ڈائر یکٹر وائلڈلائف سفاری زو سید ظفر الحسن، ڈائریکٹر چڑیا گھر لاہور چودھری شفقت علی،ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی عامر مسعود ، پلے لینڈ ، فوڈ کورٹ اور سفاری کوسٹر کے کنٹریکٹرز بھی موجود تھے ۔ڈی جی جنگلی حیات کو بتایا گیا کہ پلے لینڈ اور فوڈ کورٹ تکمیل کے آخر ی مراحل میں ہے جس پر انہوں نے کنٹریکٹرز پر زور دیا کہ وہ کا م کو جلد مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ کورٹ اورپلے لینڈ کے کنٹریکٹرزڈیوٹی پر تربیت یافتہ اور بااخلاق سٹاف تعینات کریں گے اور تفریح کیلئے آنیوالے سیاحوں کے ساتھ ان کا رویہ آئیڈیل ہونا چاہیے ۔اس حوالے سے بچوں کے ساتھ بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ سفاری زو میں ہمارے سہولیات مہیا کرنا حکومت کا اچھا اقدام ہے ہم چڑیا گھروں میں جا کر بہت تفریح کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ سہولیات کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -