کرپشن کے خاتمے کیلئے کوئی سنجیدہ نہیں ، قوم کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے : چودھری نثار

کرپشن کے خاتمے کیلئے کوئی سنجیدہ نہیں ، قوم کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے : ...

  

اسلام آباد/سنگجانی پسوال(اے این این)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے کوئی سنجیدہ نہیں یہ صرف نعرہ ہے جس سے قوم کو بیوقوف بنایا جارہاہے، ہماری بدقسمتی ہے کہ یہاں اچھا کام مشکل اور غلط کام آسان ہے، حرام اور حلال میں کوئی فرق نہیں، اگر کسی ملک نے ترقی کی ہے تو اس کے فیصلے چوکوں اور چوراہوں پر نہیں بلکہ عدالتوں اور پارلیمنٹ میں ہوئے ہیں،سول اور عسکری تعاون سے امن و امان کے حالات میں بہتری آئی۔جمعہ کو یہاں ایم ون موٹروے پرسنگجانی انٹرچینج کا افتتا ح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثارنے کہاکہ قوم کو اتحاد اور اتفاق کی طرف لیکر جانا ہے کیونکہ قول و فعل کا تضادانسانوں کو ہی نہیں بلکہ قوموں کو بھی لے بیٹھتا ہے ،دھرنوں اور احتجاج سے ملک ترقی نہیں کرے گا اگر کسی ملک نے ترقی کی ہے تو اس کے فیصلے چوکوں اور چوراہوں پر نہیں بلکہ عدالتوں اور پارلیمنٹ میں ہوئے ہیں اس لئے ہمیں قوم کو اتحاد اور اتفاق کی طرف لے کر جانا ہے لیکن ہماری بدقسمتی ہے کہ یہاں اچھا کام مشکل اور غلط کام آسان ہے حرام اور حلال میں کوئی فرق نہیں۔انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خاتمے کی بات تو ہر کوئی کرتا ہے لیکن عمل کوئی نہیں کرتا ،بہت سے لوگ مجھ سے ناراض ہوں گے مگر پاکستان میں کرپشن کو ختم کرنے میں کوئی بھی سنجیدہ نہیں ہے،یہ صرف نعرہ ہے جس میں لوگوں کو بیوقوف بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ جن کے دائیں بائیں کرپٹ لوگ ہوں انہیں کرپشن کے خاتمے کی بات نہیں کرنی چاہیے ،پاکستان میں اچھے لوگوں کی اکثریت ہے مگر انہیں چاہیے کہ خاموش نہ رہیں ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہے ،کسی کو راستہ دکھانا بہت بڑا ثواب ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سول اور عسکری تعاون سے پاکستان کے ہر شعبے میں بہتری آئی ہے اور اس تعاون سے امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے ، مضبوط بنیادی ڈھانچہ اور ترقی پاکستان کا مستقبل ہے ۔وزیرداخلہ نے کہاکہ سنگ جانی انٹرچینج منصوبے سے پورے علاقے کے لوگ مستفید ہوں گے ۔

چودھری نثار

مزید :

علاقائی -