پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کیلئے کردار کرسکتے ہیں : ایران

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کیلئے کردار کرسکتے ہیں : ایران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(صباح نیوز) ایران نے کہا ہے کہ اگر دونوں ممالک چاہیں تو وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو ختم کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کر سکتا ہے امریکہ میں نئی حکومت آنے کے بعد خطے میں نئے اتحاد سامنے آئیں گے سی پیک میں بے پناہ مواقع موجود ہیں پاکستان اور ایران اس سے معاشی فوائد حاصل کر سکتے ہیں کلبھوشن یاددیو سمیت دیگر معاملات پر پاکستان اور ایران کی خفیہ ایجنسیوں کے درمیان رابطے موجود ہیں سعودی عرب کی طرف سے بنائے گئے 34ملکی اتحاد کا مقصد بے گناہ یمنی مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے اس میں کوئی بھی شامل ہونا پسند نہیں کرے گا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل دونوں ملکوں کی ترجیحات میں شامل ہے افغانستان کا مسئلہ وہاں کے لوگ باہمی بات چیت کے ذریعے ہی حل کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ایرانی پارلیمینٹ کے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے چیئرمین علاؤ الدین بروجردی نے اپنے دورہ پاکستان کے اختتام پر اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ا س موقع پر پاکستان میں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست بھی موجود تھے علاؤ الدین بروجردی نے کہا کہ میرے دورہ پاکستان کا مقصد قومی سلامتی اور خارجہ امور کے حوالے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کا جائزہ اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا ہے اپنے دورے کے دوران میں نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، قومی سلامتی کے مشیر جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی، سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید، قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین اویس لغاری اور سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کی چیئر پرسن نزہت صادق سے ملاقاتیں کیں ہیں ان ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات خطے کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اورایران کے تاریخی اور گہرے روابط ہیں دونوں ملکوں نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا میرے دورے کا مقصد ایرانی صدر حسن روحانی کا دورہ پاکستان اور پاکستانی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا دورہ ایران کے تناظر میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے ۔

مزید :

علاقائی -