ٹرمپ کی آمد،قیامت میں ڈھائی منٹ رہ گئے ، سائنسدان

ٹرمپ کی آمد،قیامت میں ڈھائی منٹ رہ گئے ، سائنسدان

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جوہری ہتھیاروں اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق نئے امریکی صدر کے بیانات کے بعد دنیا زیادہ غیر محفوظ ہو گئی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تہذیب کی تباہی کا پتہ دینے والی سائنسی علامتی گھڑی مزید 30 سیکنڈ قیامت کے قریب ہو گئی۔ سائنسدانوں کی اس علامتی گھڑی میں 12 بجے کو قیامت کا وقت قرار دیا گیا ہے۔ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں آمد اور خطرناک بیانات کے بعد یہ گھڑی مزید 30 سیکنڈ قیامت کے قریب ہو گئی ہے۔ اب اس گھڑی کے مطابق قیامت میں اڑھائی منٹ باقی رہ گئے ہیں۔ اس گھڑی کا ہر سال مختلف عالمی واقعات کے تناظر میں جائزہ لیا جاتا ہے۔ 2015ء میں یہ گھڑی تھوڑا سا قیامت کے قریب ہوئی تھی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دنیا 1953ء میں قیامت کے اس قدر قریب ہوئی تھی، جتنا اب ہے۔ اس وقت سوویت یونین نے پہلے ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا تھا جس کے بعد دنیا میں جدید اسلحہ کے حصول کی دوڑ لگ گئی۔

قیامت آگئی

مزید :

علاقائی -