حج کرپشن کیس ، ملزم احمد فیض کو 30سال قید ، 4کروڑ سے زائد جرمانہ

حج کرپشن کیس ، ملزم احمد فیض کو 30سال قید ، 4کروڑ سے زائد جرمانہ

  

 اسلام آباد(اے این این) اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے حج کرپشن کیس میں آخری ملزم احمد فیض کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے 30 سال قید اور 4 کروڑ 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ماتحت عدالت میں حج کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران کیس میں مطلوب آخری ملزم احمد فیض کو سینٹرل جج ملک نذیر کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم احمد فیض کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے 30 سال قید اور 4 کروڑ 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے پر مجرم کو مزید 10 سال قید بھگتنا ہوگی۔ احمد فیض کو سزا فراڈ اور جعل سازی کے جرائم کے تحت سزا ہوئی۔واضح رہے کہ کیس میں دیگر ملزمان سابق وزیر حامد سعید کاظمی، محمد آفتاب اور رشکیل کو پہلے ہی سزا سنائی جا چکی ہے۔

حج کرپشن کیس

مزید :

علاقائی -