ریلوے ملازمین اور مسافروں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے، سعدر رفیق

ریلوے ملازمین اور مسافروں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے، سعدر رفیق

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)وزیر ریلویزخواجہ سعدر رفیق نے اورنج لائن کی تعمیر اورا یمپریس روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن جانے والے مسافروں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لیا ہے۔انہوں نے آئی جی ریلویز منیر احمدچشتی کو ہدایت کی ہے کہ ریلوے اسٹیشن کے قریب اورنج لائن کی تعمیر سمیت تمام مصروف مقامات پر ریلوے پولیس تعینات کی جائے اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایاجائے۔ انہوں نے لاہور پولیس کے حکام سے بھی رابطہ کیا اورشملہ پہاڑی سے ریلوے اسٹیشن جانے والی ایمپریس روڈ بلاک ہونے سے ریلوے ہیڈکوارٹرزکوآنے والے ملازمین اور ریلوے اسٹیشن جانے والے مسافروں کی شکایات سے آگاہ کیا۔وزیر ریلویزخواجہ سعدر رفیق نے ہدایت کی کہ ریلوے ملازمین اور مسافروں کی شکایات کا فی الفور ازالہ کیا جائے۔

سعدر رفیق

مزید :

علاقائی -