پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اختیارات کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اختیارات کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اختیارات کے خلاف دائر درخواست پرعدالتی کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔درخواست گزار ریستوران کی جانب سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اختیارات کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیاتھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کسی نوٹس اور موقف سننے بغیر ہوٹلز کو سیل کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ جرمانے کئے جا رہے ہیں جو آئین کے آرٹیکل 10کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمعیہ خالد نے درخواست کی مخالفت کی اور بتایا کہ قانون کے تحت اتھارٹی کو ہوٹل سیل کرنے اور جرمانے کرنے کا مکمل اختیار ہے۔ عدالت عالیہ نے درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -