سانحہ ماڈل ٹاون کیس، ادارہ منہاج القران کے وکلانے بحث مکمل کر لی

سانحہ ماڈل ٹاون کیس، ادارہ منہاج القران کے وکلانے بحث مکمل کر لی

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں ادارہ منہاج القران کے وکلا کی جانب سے بحث مکمل کرلی گئی ، فاصل جج نے کیس کی سماعت آج 28جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔عدالت میں رائے بشیر احمد اور نعیم الدین ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل مکمل کئے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ پولیس کا کیس نہیں بنتا جو ان کے ملزمان تھے ان کو مقدمہ میں نامزد نہیں کیا گیا مدعی ہم ہیں ہمارے آدمی قتل ہوئے لیکن مقدمہ پولیس کی طرف سے دے دیا گیا اور اصل ملزمان کو چھوڑ دیا گیا۔پہلے جو جوائنٹ انکوائری کی رپورٹ آئی ہے اس میں بھی کہا گیا ہے کہ پولیس کا مقدمہ درج کرنانہیں بنتا اس کو ختم ہونا چاہئے۔ عدالت میں دلائل مکمل ہونے پر سی سی کیمرے کی فوٹیج پر عدالت کو آگاہ کیا جائے گا۔ ادارہ منہاج القران کے وکلا کی بحث مکمل ہونے پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سعید شیخ اور سینئرپراسیکیوٹر وقاربھٹی ایڈووکیٹ اپنے دلائل دیں گے جس کے بعد فاضل جج فیصلہ دیں گے کہ ادارہ منہاج القران کی طرف سے دائر پرائیویٹ استغاثے میں نامزد افراد کو بطور ملزم طلب کیا جائے گا یا نہیں۔

استغاثہ ،دلائل

مزید :

صفحہ آخر -