ضلع کچہری میں دہشتگردی کی اطلاع کمرہ عدالت میں سائلین اور وکلاء کی تلاشی کے بعد داخلے کا حکم

ضلع کچہری میں دہشتگردی کی اطلاع کمرہ عدالت میں سائلین اور وکلاء کی تلاشی کے ...

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری میں دہشت گردوں کے حملے کی دھمکی ملنے کے بعدسکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے ،سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرکمرہ عدالت میں داخل ہونے والے ہر وکیل اورسائل کی بھی تلاشی لینے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ سائلین کی بھی مکمل چیکنگ کے احکامات صادر کئے گئے ہیں،اس سلسلے میں گزشتہ روزجوڈیشل مجسٹریٹ شکیب عمران نے دیگر ججز کے ہمراہ ضلع کچہری کا دورہ کیا اور سکیورٹی انچارج کوحکم دیا کہ سائلین کی جامعہ تلاشی کے بعدانہیں احاطہ عدالت میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے ۔ ذرائع کے مطابق ضلع کچہری میں دہشت گرد حملے کی اطلاع ملنے پرسکیورٹی انتظامات بڑھا دیئے گئے ہیں، ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ مقدمات میں پیشی کے لئے جیلوں سے لائے گئے قیدیوں کو بھی عدالتوں میں پیش نہیں کیا جائے گا اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کچہری کے کمرہ عدالتوں کے دروازے بھی بند رکھنے کاحکم دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -