اجتماعی بداخلاقی کیس کے مرکزی ملزم عدنان ثناء اللہ کی ضمانت منسوخ

اجتماعی بداخلاقی کیس کے مرکزی ملزم عدنان ثناء اللہ کی ضمانت منسوخ

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار نے ریس کورس کے قریب ایک ہوٹل میں کمسن لڑکی سے اجتماعی بداخلاقی کے مقدمہ کے مرکزی ملزم عدنان ثناء اللہ کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر اس کی ضمانت منسوخ کر دی۔حکومتی اپیل میں ایڈیشنل پراسیکیواٹر جنرل نے بتایا کہ ملزم عدنان ثناء اللہ ماتحت عدالت سے ضمانت پر رہا ہو کر دوبئی فرار ہو چکا ہے۔ ہائیکورٹ نے ملزم کے پیش نہ ہونے اور بیرون ملک فرار ہونے پر اس کی ضمانت منسوخ کر دی ۔

مزید :

صفحہ آخر -