چیف جسٹس ہائی کورٹ سے پاکستان بار کونسل کے وفد کی ملاقات

چیف جسٹس ہائی کورٹ سے پاکستان بار کونسل کے وفد کی ملاقات

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے پاکستان بار کونسل کے وفد نے ملاقات کی ۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ سے پاکستان بار کونسل کے نومنتخب وائس چیئرمین احسن بھون کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں پاکستان بار کونسل کے ممبران اعظم نذیر تارڑ، عابد ساقی، حفیظ الرحمان اور پنجاب بار کونسل کے حافظ انصارالحق بھی موجود تھے۔فاضل چیف جسٹس نے احسن بھون کو پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ فاضل چیف نے کہا کہ سائلین کو جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی بار اور بنچ کا مشترکہ مقصد ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -