پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی تشکیل کیخلاف درخواست پراٹارنی جنرل کو نوٹس

پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی تشکیل کیخلاف درخواست پراٹارنی جنرل کو نوٹس

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی تشکیل کے خلاف دائر درخواست پر اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کر تے ہوئے معاونت کے لئے طلب کرلیا ہے ،درخواست گزار بیرسٹر محمداحمد قیوم کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی تشکیل غیرقانونی ہے ،اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد ڈاکٹرز اوران کے پیشہ سے متعلق قانون سازی پارلیمنٹ اور پالیسی بنانا وفاق کا کام ہے۔بیرسٹر محمد احمد قیوم نے موقف اختیار کیا کہ ہیلتھ کئیر کمیشن کو ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا اختیار حاصل نہیں ہے۔ کیس کی مزید سماعت9فروری تک ملتو ی کر دی گئی۔

مزید :

صفحہ آخر -