پنجاب بار کونسل:چیئرمین ‘وائس چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کا انتخاب آج ہوگا

پنجاب بار کونسل:چیئرمین ‘وائس چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کا انتخاب آج ہوگا

  

لاہور(نامہ نگار )پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدوں انتخاب آج 28جنوری کوہوگا، دونوں عہدوں پر پنجاب بار کونسل کے حامد خان اور عاصمہ جہانگیر گروپوں کے امیدوار آمنے سامنے ہوں گے۔پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخاب کیلئے بار کونسل کے اراکین کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس ہفتے کے روز لاہور میں ہوگا جس میں اراکین آئندہ سال کے لئے وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کا چناو کریں۔ اجلاس کے دوران ہی حامد خان اور عاصمہ جہانگیر گروپ دونوں عہدوں کیلئے اپنے اپنے امیدوار کا اعلان کریں گے جس کے بعد انتخابی عمل شروع ہو جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -