پی آئی اے نے عمرہ کیلئے 28سوروپے کرایہ بڑھا کر 2ہزارکم کردیا

پی آئی اے نے عمرہ کیلئے 28سوروپے کرایہ بڑھا کر 2ہزارکم کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)PIAنے یکم فروری سے اپنے اعلان کردہ عمرہ کرایہ 60ہزار 300 میں سے دو ہزار روپے کمی کا اعلان کردیا۔ آج کل لاہور جدہ ،اسلام آباد جدہ عمرہ کرایہ ریٹرن57ہزار 500روپے وصول کیا جا رہا ہے یکم فروری سے کرایہ میں اضافہ کرتے ہوئے سسٹم میں 60ہزار 300جاری کردیا گیا تھا۔ اب فوری طور پر یکم فروری سے 2ہزارکرایہ کم کردیا گیا ہے اس وقت PIAکا کرایہ براہ راست جانے والے تمام ائیر لائن سے کم ہے سعودیہ ائیر لائنز 65ہزار ۔شاہین ائیر لائنز ۔ ائیر بلیو 60ہزار وصول کر رہیں ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -