لاہور کے 15ریلوے پھاٹک جلد کھولنے و بند کرنے کیلئے ٹریفک پولیس کی کوششیں

لاہور کے 15ریلوے پھاٹک جلد کھولنے و بند کرنے کیلئے ٹریفک پولیس کی کوششیں

  

لا ہور (کرا ئم ر پو رٹر )سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے شہریوں کی سہولت کی خاطر شہر میں ریلوے کے 15پھاٹکوں کو جلدی بند اور کھولے جانے کیلئے وفاقی وزارتِ ریلوے سے رابطہ کرلیا جس کے بعد وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایت پر محکمہ ریلوے کے تین رکنی وفدنے ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن(ر)سیّد احمد مبین سے ملاقات کی ۔ملاقات ڈی آئی جی ٹریفک اور ریلوے وفد میں شامل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ روبینہ ناصر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ ملک قمرالحق اور اسٹیشن ماسٹر مغلپورہ محمد اسلم کے درمیان ہوئی۔ ملاقات کے دوران شہر کے 15ریلوے پھاٹکوں کو عوام کی سہولت کی خاطروقت پربند اورکھولے جانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن(ر)سیّد احمد مبین نے کہاکہ شہر کے 15ریلوے پھاٹکوں کووقت پربند اورکھولے جانے سے شہریوں کو سہولت اور سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈنز کو ٹریفک روانی یقینی بنانے میں مدد حاصل ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -