سپریم کورٹ بار کا ہنگامی اجلاس،پی ٹی آئی اور لیگی رہنماوں سے میڈیا پر معافی مانگنے کا مطالبہ

سپریم کورٹ بار کا ہنگامی اجلاس،پی ٹی آئی اور لیگی رہنماوں سے میڈیا پر معافی ...

  

لاہور(مانیٹڑنگ ڈیسک)لاہورمیں سپریم کورٹ بار کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں تحریک انصاف اورلیگی رہنماوں سے مطالبہ کیا گیاہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کرنے پر 15یوم کے اندر میڈیا کے سامنے آکر معافی مانگیں۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے اجلاس میں حکومتی اراکین اور کھلاڑیوں کے درمیان ہونیوالے تصادم کی وجہ لاہور میں ہنگامی اجلا س بلایا گیا اور اجلاس میں زیرسماعت کیس پرسیاستدانوں کی بیان بازی کیخلاف قراردادمنظور کی گئی جس کا متن یہ ہے کہ عدالتی فیصلوں پراثراندازہونیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی اور کوئی بھی عدالت میں زیر سماعت کیس پر گفتگو نہیں کرسکے گاجبکہ سیاستدانوں کو واضح طور کہا گیا کہ وہ اپنی لڑائی میں ججزپرتبصروں سیگریزکریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -