اقلیتی برادری کے 46 طالب علموں میں وظائف کے چیک تقسیم

اقلیتی برادری کے 46 طالب علموں میں وظائف کے چیک تقسیم

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) فیصل آباد ڈویژن کے اقلیتی برادری کے 46ذہین اورباصلاحیت طالب علموں میں 12لاکھ 20ہزار روپے مالیت کے تعلیمی وظائف کے چیکس تقسیم کئے گئے ہیں۔یہ چیکس صوبائی وزیر اقلیتی امور وانسانی حقوق خلیل طاہر سندھو نے کمشنر آفس میں منعقدہ تقریب کے دوران طلباء وطالبات میں تقسیم کئے۔ڈویژنل کمشنر مومن آغا بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ اقلیتی ایم پی اے شہزاد منشی کے علاوہ ڈائریکٹر کالجز رانامنورخاں،اسسٹنٹ کمشنر جنرل مہر شفقت اللہ مشتاق اوردیگر افسران کے علاوہ عمانوئیل غوری سمیت اقلیتی برادری کے دیگر سرکررہ افراد بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر اقلیتی امور وانسانی حقوق نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے پنجاب بھر میں اقلیتی برادری کے ذہین طالب علموں کو تعلیمی وظائف کی فراہمی کے لئے امسال تین کروڑ روپے کی رقم مختص کی ہے جو کہ شفاف انداز میں میرٹ کی بنیاد پر مستحق طالب علموں تک پہنچائے جارہے ہیں۔انہوں نے 30ہزار سے 50ہزار روپے مالیت تک کے تعلیمی وظائف حاصل کرنے والے طالب علموں کو مبارکباددی اور کہا کہ حکومت پنجاب ذہین اورہونہار طالب علموں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اقلیتی طالب علم سکالر شپ حاصل کرنے کے لئے اپنی درخواستیں 31جنوری تک جمع کرائیں تاکہ انہیں بھی اگلے مرحلے میں وظائف دئیے جاسکیں۔

چیک تقسیم

مزید :

صفحہ آخر -