حکومت نے گورنر سندھ کی تعیناتی کیلئے مشاورت مکمل کر لی،زبیر عمر کو عہدہ دینے کا فیصلہ

حکومت نے گورنر سندھ کی تعیناتی کیلئے مشاورت مکمل کر لی،زبیر عمر کو عہدہ دینے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر سندھ جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے بعد گورنر سندھ کی تعیناتی کیلئے حکومت نے مشاورت مکمل کر لی ہے ،اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ حکومت نے زبیر عمر کو عہدہ دینے کافیصلہ کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق زبیر عمر چیئرمین نجکاری کمیشن کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور حکومت نے اب انہیں گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔ذرائع کا کہناہے کہ زبیر عمر کو گورنر سند ھ تعینات کرنے کا حکومت کی جانب سے اعلان آئندہ 24گھنٹوں میں متوقع ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما زبیر عمر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر کے بھائی ہیں۔زبیر عمر وزیراعظم نوازشریف کے کافی قریب سمجھے جاتے ہیں اور وہ پارٹی کے انتہائی سینئر رہنما بھی ہیں۔دوسری جانب نجی ٹی وی دنیانیوز نے ذرائع فاقی حکومت سے کہاہے کہ گورنرسندھ کی تعیناتی کے حوالے سے تمام خبریں درست نہیں ابھی تک مشاورت جاری ہے اور کوئی بھی نام فائنل نہیں ہواہے

مزید :

صفحہ آخر -