ایران نے 37 ممالک کیلئے انٹری ویزا ختم کرنے کا اعلان کردیا
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)غیرملکی میڈیا کے مطابق، ایران نے 37 ممالک کیلئے انٹری ویزا ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایران کے ثقافتی، ورثہ، دستکاری اورسیاحت کی تنظیم کی سربراہ زہرا احمدی پور نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی حکومت نے 37 ممالک کے داخلی ویزوں پر پابندی عائد کردی ہے، ان میں ایران کا سفر کرنے والے سیاحتی گروہ بھی شامل ہیں۔ تاہم ان ممالک کے نام بیان نہیں کیے گئے۔