کرنٹ لگنے کے 2واقعات، ایک مزدور جاں بحق ، ایک زخمی ہو گیا

کرنٹ لگنے کے 2واقعات، ایک مزدور جاں بحق ، ایک زخمی ہو گیا

  

لا ہور (اپنے کر ائم ر پو رٹر سے) صوبائی دارلحکومت میں دو مختلف واقعات میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ ایک جھلس کر شدید زخمی ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مناواں میں کام کے دوران 25سالہ مزدور کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا جسے فوری گھرکی ہسپتال میں منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ دوسرے واقعے میں رائیونڈ روڈ پر اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر کام کے دوران معین انجم نامی مزدور کرنٹ لگنے سے جھلس کر زخمی ہو گیا جہاں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق مزدور کا 20فیصد جسم جھلس گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -