سی آئی پولیس نے جرائم پیشہ افراد سے برآمد ہونے والی نقدی مالکان کے سپرد کر دی

سی آئی پولیس نے جرائم پیشہ افراد سے برآمد ہونے والی نقدی مالکان کے سپرد کر ...

  

 لاہور(کرائم رپورٹر) جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سی آئی اے پولیس نے ڈاکوؤں ، راہزنوں اور چوروں کو گرفتار کرکے ان سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی برآمد کر کے ان کے اصل مالکان کے سپر د کر دیں۔ ایس پی سی آئی اے طارق الٰہی مستوئی نے ڈاکوؤں اور راہزنوں کے گروہوں کے ممبران سے برآمد کیے گئے3لاکھ46ہزار روپے مالیت کی لاکھوں روپے نقدی ان کے اصل مالکان میں تقسیم کیں۔ طارق الہی مستوئی نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس سے عہدہ برآہ ہونے کے لیے لاہور پولیس کے تمام ونگ شب و روز کوشاں ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ سی آئی اے پولیس نے غالب مارکیٹ، غازی آباد، شمالی چھاؤنی، ہنجر وال، وحدت کالونی، قائد اعظم انڈسٹریل ایریا، لاری اڈااور نوانکوٹ میں مختلف وارداتوں کا نشانہ بننے والے درج ذیل شہریوں محمد متین، ضیاء الرحمان، مظفر حسین، میاں عرفان، محمد عثمان رضا، محمد عمران، محمد شاہد علی اور اللہ دتہ وحیدمیں3لاکھ46ہزار روپے مالیت کی نقدی تقسیم کی۔

مزید :

علاقائی -