ایس پی سول لائنزکی ارکان پنجاب اسمبلی سے میٹنگ

ایس پی سول لائنزکی ارکان پنجاب اسمبلی سے میٹنگ

  

لا ہور (کرا ئم ر پو رٹر ) ایس پی سول لائنزکے دفتر میں پولیس اور عوام کے مابین باہمی کوارڈینشن کے حوالہ سے میٹنگ کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سول لائنز علی رضا نے اپنے دفتر میں ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی جن میں چوہدری شہباز ، باؤ اختر ، ماجد ظہوراورڈاکٹر فرزانہ نذیز سمیت ڈی ایس پی مغلپورہ سرکل عثمان حیدر نے شرکت کی ۔ایس پی سول لائنز علی رضا نے اس موقع پر کہا کہ پولیس اور عوامی نمائندے باہمی رابطہ کرکے لوگوں کے مسائل کو بہترین حکمت عملی سے حل کرسکتے ہیں۔ میرے سمیت سول لائنز ڈویژن کے ایس ایچ اوزعوامی نمائندوں کے ساتھ باہمی رابطے میں رہیں گے ۔ اراکین پنجاب اسمبلی نے پولیس کے ساتھ امن و امان کی صورت حا ل برقرار رکھنے کے لئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ہم ہر مشکل گھڑی میں پولیس کیساتھ ہیں ۔ایس پی سول لائنز نے اراکین پنجاب اسمبلی کی جانب سے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید :

علاقائی -